متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نیہان اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد کی جانب سے کیے جانے والے رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورہ سعودی عرب سے واپسی پر ستمبر میں اور پھر نومبر 2018 میں ابوظہبی کے دو دورے کیے تھے۔ ان دوروں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ان دوروں کے دوران دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعلقات کو طویل مدت سٹریٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لیے جامع لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا۔
بعد ازاں 5 جنوری 2019 کو ولی عہد ابوظہبی نے بھی پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں ابوظہبی میں ہونے والی ملاقاتوں اور فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے تقریبا چھ ارب 20 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس پیکج میں تین ارب ڈالر نقد پاکستان کو دینے کے علاوہ موخر ادائیگیوں پر تین ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی فراہمی بھی شامل تھی۔ یہ پیکج بالکل ویسا ہی ہے جیسا سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی: جائیداد کیسے خریدیں؟Node ID: 439456