Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حرمین ٹرین بدھ سے دوبارہ چلنے لگے گی‘

حرمین سٹیشن میں آتشزدگی کے بعد ٹرینوں کا سفر تا حکم ثانی روک دیا گیا تھا۔فائل فوٹو
 حرمین ٹرین آئندہ بدھ سے دوبارہ چلنے لگے گی۔ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ میں السلیمانیہ اسٹیشن سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر طے کرے گی۔
اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح الجاسر موجود ہوں گے۔ وہ سعودی ریلوے کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ کے السلیمانیہ اسٹیشن میں آتشزدگی کے بعد تمام انتظامات از سر نو مکمل کرلیے گئے ہیں۔ریلوے لائن کا بنیادی ڈھانچہ اور شہری تنصیبات کا کام مکمل ہوگیا۔ مسافروں کی سلامتی کے لیے جملہ انتظامات باعث اطمینان ہیں۔

 جدہ  اسٹیشن پر ڈیڑھ کلو میٹر ریلوے لائن پر کامیاب تجرباتی سفر کرلیا گیافائل فوٹو

 جدہ حرمین اسٹیشن پر ڈیڑھ کلو میٹر ریلوے لائن پر کامیاب تجرباتی سفر کرلیا گیا۔ریلوے کے لیے دو نئی لائنیں بنائی گئی ہیں۔ 
عکاظ کو اپنے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے متعدد تجرباتی سفر کرچکی ہے۔ اس موقع پر تکنیکی عملہ ٹرین میں موجود رہا ہے۔
واضح رہے کہ جدہ میں حرمین ریلوے سٹیشن میں آتشزدگی کے بعد ٹرینوں کا سفر تا حکم ثانی روک دیا گیا تھا۔ آتشزدگی کے باعث سٹیشن کی دوسری منزل مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور ریلوے کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر نبیل العامودی نے کہا تھا کہ حرمین ٹرین کا سفر 30 دن کے اندر بحال ہوجائے گا۔ جدہ کے رہائشی کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سٹیشن بھی استعمال کرسکیں گے۔
 

شیئر: