Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برفباری کے بعد عسیر ریجن کے مناظر

پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے فصل کوہستانی کیاریوں کی شکل میں اگائی جاتی ہے۔ فوٹو العربیہ
سعودی عرب کا صوبہ عسیرریجن پہاڑوں، وادیوں اور میدانی علاقوں کے لیے مشہور ہے۔ 
یہاں جبل ’تھلل‘ اور ’السودة‘ پہاڑ کی چوٹیوں کے بالمقابل ایک قریہ آباد ہے یہ 3500میٹر کی اونچائی پر بسا ہوا ہے۔ یہ تہامہ کے ڈھلوانوں پر خوبصورت جنگلات سے معمور ہے۔

فوٹو گرافرالالمعی نے بتایا کہ 20برس سے قدرتی مناظر کا ریکارڈ تیار کررہا ہوں۔ فوٹو العربیہ

العربیہ نیٹ کے مطابق عسیر کے دارالحکومت ابہا سے 12کلو میٹر مغرب میں ’شعف آل ویمن‘ نامی قریہ ان دنوں برفباری کے باعث عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ دلکش ہوگیا ہے۔ قریے میں ہر جانب ژالہ باری کے باعث سفید چادر تنی نظر آرہی ہے۔

پھلوں کی کاشت خاص انداز میں کی جاتی ہے۔ فوٹو العربیہ

سعودی فوٹو گرافایع الالمعی نے برفباری کے دلکش مناظر کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ یہاں دال، مکئی اور مختلف قسم کے پھلوں کی کاشت خاص انداز میں کی جاتی ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے فصل کوہستانی کیاریوں کی شکل میں اگائی جاتی ہے۔ یہاں زراعت کے مناظر عام دنوں میں بھی دلربا ہوتے ہیں۔

 قریے میں ہر جانب ژالہ باری کے باعث سفید چادر تنی نظر آرہی ہے۔ فوٹو العربیہ

الالمعی نے بتایا کہ 20برس سے قدرتی مناظر کا ریکارڈ تیار کررہا ہوں۔ رجال المع اور المفتاحہ میں ہونے والی متعدد نمائشوں میں قدرتی مناظر کی تصاویر پیش کرچکا ہوں۔
الالمعی کے مطابق عسیر قدرتی حسن میں اپنی مثال آپ ہے۔ حسن پسند فوٹو گرافروں کے لیے سعودی عرب میں اس سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں ہوسکتی۔ شعف ال ویمن کا علاقہ ہر طرح کے جمالیاتی مناظر کا شاہکار ہے۔ یہاں کے گھنے جنگل ، کھیتی باڑی کی کیاریاں ہر کس و ناکس کو دعوت نظارہ دیتے ہیں۔ 

 

شیئر: