Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال شائقین طیاروں میں جاپان جائیں گے

 سعودی عرب کا مقبول ترین کھیل فٹبال ہے فائل فوٹو سبق
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار24 نومبر کو جاپان کے اسٹیڈیم سائیتا ما میں ایشین چیمپئنز کپ میں شریک الہلال ٹیم کے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔ 
ولی عہد نے حکم دیا ہے کہ چار طیاروں کے ذریعے سعودی مداحوں کو جاپان بھیجا جائے جہاں وہ اپنی ٹیم الہلال کے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائیں گے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےالہلال ٹیم کی ہمت افزائی کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

سعو دی عرب میں ہزاروں پاکستانی ایسے بھی ہیں جو مملکت میں پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور یہاں کے نوجوانوں کی طرح سعودی فٹبال ٹیموں کے مداحوں میں شامل ہیں۔ 
جس طرح سعودی کسی ایک ٹیم کو پسند کرتے ہیں اور حریف ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں ایسا ہی حال سعودی عرب میں جنم لینے والے ان پاکستانی نوجوانوں کا بھی ہے۔ ان میں ہزاروں الہلال ٹیم کے مداح بھی ہیں۔
 پاکستانی مداحوں نے بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ الہلال فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بھی جاپان کے سفر کا موقع دیا جائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: