Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی

ماہر موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔فوٹو سبق
سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ مختلف شہروں میں بارش او ر ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنوبی علاقے الجوف میں مسلسل ہونے والی ژالہ باری نے صحرا کی ریت کو سفید چادر میں تبدیل کر دیا ۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند ہفتوں تک علاقے میں مزید ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا ۔ 
سبق نیوز نے الجوف کے صحرا کی تصاویر شائع کی ہیں جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔

 ژالہ باری کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد میں صحرا میں تفریح کے لیے پہنچ گئی فوٹو سبق

 ژالہ باری کے دوران علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد میں صحرا میں تفریح کے لیے پہنچ گئی۔خوبصورت مناظر کو کیمرے میں قید کیا ۔
 الجوف کے علاوہ تبوک اور دیگر مغربی علاقوں میں بھی سرد ی میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ 
شہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوقع بارش کے پیش نظر لوگ نشیبی علاقو ںمیں تفریحی مقامات پر جانے اور قیام کرنے سے اجتناب کریں ۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں شہری دفاع کے امدادی یونٹ سے رابطہ کیاجائے ۔ 
 واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف شہروں میں بارش او ر ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔فوٹو سبق

 گزشتہ روز الجوف، شمالی حدود ریجن اور تبوک کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہوئی ۔جدہ میں جمعہ کی صبح مطلع آبر آلود رہا تاہم رات کو بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سڑ کیں زیر آب آگئیں۔
ماہر موسمیات سامی الحربی کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔ ایک او رماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا کہ آئندہ 36گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بارش ہوگی۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: