اڈولف ہٹلر کا گھر ایک خاتون کی ملکیت تھا جو اس کو فروخت کرنا نہیں چاہتی تھی۔ فوٹو:اے ایف پی
آسٹریا کی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جرمنی کے سابق حکمران اڈولف ہٹلر کے مکان کو پولیس سٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔
جرمن سرحد کے قریب آسٹریا کے شمالی قصبے برونو میں پیلے رنگ کا ایک مکان ہے جس میں اڈولف ہٹلر 20 اپریل 1889 کو پیدا ہوئے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 2016 میں یہ مکان آسٹریا کی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
یہ مکان نصف صدی سے زیادہ گر لیندے پومر نامی خاتون کی ملکیت تھا تاہم آسٹریا کی اعلیٰ عدلیہ نے رواں برس فیصلہ سنایا کہ پومر خاندان کو اس مکان کےعوض معاوضہ دیا جائے۔
گر لیندے پومر سے حکومت نے یہ مکان 4800 یوروز کے کرائے پر لیا تھا جس میں خصوصی افراد کا مرکز بنایا گیا تھا تاہم 2011 میں اس مرکز نے اس وقت کام چھوڑ دیا جب گیلندے پومر نے ضروری تعمیراتی کام کرنے اور اس کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
تب سے اب تک یہ مکان خالی پڑا ہوا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ہٹلر کے مکان کو پولیس سٹیشن کی عمارت میں تبدیل کرنے کے لیے آماہرین تعمیرات سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
پولیس سٹیشن کے لیے ماہرین کی جیوری رواں ماہ بہترین نقشے کا انتخاب کرے گی۔
وزارت داخلہ کے مطابق کہ پولیس کی عمارت میں تبدیل کرنے سے یہ واضح پیغام جائے گا کہ اس جگہ کو کبھی بھی نازیوں کی یادگار کے طور یاد نہیں کیا جائے گا۔
اگرچہ ہٹلر نے اپنی زندگی کا کم ہی وقت یہاں گزارا تھا لیکن اب بھی دنیا بھر میں ان کے حمایتی اس مکان کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔
ہٹلر کی سالگرہ پر ہر سال ان کے مخالفین اس مکان کے سامنے مظاہروں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔