Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی نئی یونیورسٹیوں میں سعودی عرب کا چھٹا نمبر

50سال میں قائم کی گئی 175 یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ فوٹو۔ٹوئٹر
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاﺅسٹ) دنیا بھر میں گزشتہ 50 برسوں میں قائم کی گئی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اسے پہلی یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوا ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسی تحقیقی رسالے "نیچر" میں شائع شدہ انڈیکس رپورٹ میں گزشتہ 50 سال میں دنیا بھر میں قائم کی گئی 175 یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔

تحقیقی نتائج حاصل کرنے میں زیادہ کردار اسی یونیورسٹی نے ادا کیا ہے۔ فوٹو۔ٹوئٹر

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2009ء میں جدہ کے قریب قائم کی گئی جس میں خوراک، پانی، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سائنسی بنیادوں پر ریسرچ کی جاتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیچر میں شائع ہونے والی اس رینکنگ کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں اس رپورٹ سے خوشی ہے۔ ایسی اشاعتیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ دس سال کے قلیل عرصے کے دوران ہماری فیکلٹی کے معیار کی عالمی سطح پر کیا ساکھ ہے‘۔
یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ’ہمیں اس شناخت پر فخر ہے کہ دس سال کے مختصر عرصہ میں اپنے مشن کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں‘۔

اس شناخت پر فخر ہے کہ مختصر عرصہ میں  مشن آگے بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔ فوٹو۔ٹوئٹر

رپورٹ میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاﺅسٹ) کی تحقیق کے معیار کی بہت تعریف کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے تحقیقات کے غیرمعمولی نتائج برآمد کیے ہیں۔
نیچر میں شائع شدہ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مشرق وسطی کی کسی دوسری یونیورسٹی کے مقابلے میں تحقیقی نتائج حاصل کرنے میں زیادہ تر کردار اسی یونیورسٹی نے ادا کیا ہے ۔

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2009ء میں قائم کی گئی ۔ فوٹو۔ٹوئٹر

پوری دنیا اور سعودی عرب میں معاشرتی اور معاشی خوشحالی کے لئے کام کرتے ہوئے ہم بین الاقوامی طور پرتحقیق جاری رکھیں گے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ تحقیق کے عہدیدار ڈونل بریڈلی نے کہا ، "ہماری یونیورسٹی میں حقیقت میں ایک منفرد تحقیقی ماحول موجود ہے، جس پر ہمیں فخر ہے اور بلاشبہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ گزشتہ برسوں قائم کی گئی یونیورسٹیوں میں ہم اپنی نمایاں کارکردگی کے باعث بہترین نتائج لاسکتے ہیں۔"
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: