قطر کے دارالحکومت دوحہ میں24ویں گلف فٹبال کپ گروپ ٹو کے پہلے میچ میں کویت نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔
خلیجی 24میں گروپ ٹو کا اہم میچ عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں ہوا۔
المرصد کے مطابق کویتی فٹبالراحمد الظفیری نے 43ویں منٹ پر پہلا گول کیا۔ جس کے بعد سامی الصانع نے پہلے راﺅنڈ کے 46ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا بعد ازاں مبارک الفنینی نے 90ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔
سعودی عرب کے فراس البریکان نے میچ کے آخری لمحے میں ایک گول اسکور کیا۔
ابتدائی میچ میں فتح کی بدولت کویت کی قومی فٹبال ٹیم گروپ ٹو میں سرفہرست ہے۔ اسے میچ جیتنے پر تین پوائنٹس مل گئے جبکہ سعودی عرب کی قومی ٹیم کو ایک پوائنٹ بھی نہیں ملا۔