پاکستان کی سپریم کورٹ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط توسیع کرتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آرمی چیف کی تعیناتی، مدت ملازمت، دوبارہ تقرری یا توسیع سمیت دیگر امور پر چھ ماہ کے اندر قانون سازی کرے۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پارلیمنٹ پر ہے کہ وہ نئے قانون کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہی توسیع دے یا کسی نئے جنرل کو آرمی چیف لگائے۔
جمعرات کو عدالت نے دوپہر ایک بجے مختصر حکم نامہ جاری کرنے کا کہا تھا تاہم ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد تین بج کر 33 منٹ پر دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا۔
مزید پڑھیں
-
’حکومت توسیع کے مسئلے پرجمعرات تک کوئی حل نکالے‘Node ID: 445316
-
سماعت کا دوسرا دن: ’گمشدہ پٹیشنر کدھر رہ گئے؟‘Node ID: 445341
-
وزیراعظم: قانونی سقم دور کیے جائیںNode ID: 445456