گوادر: جال میں پھنس کر وہیل ہلاک
برائڈز وہیل پاکستان کے پانیوں میں پائی جانے والی نایاب وہیل میں سے ہے۔ تصاویر بشکریہ سدھیر احمد
بلوچستان میں گوادار کے علاقے جیونی میں گنز کے ساحل پر 31 فٹ لمبی برائیڈز وہیل ملی ہے۔
مچھیروں کے مطابق یہ وہیل انہیں 26 نومبر کو ساحل پر مچھلی جال میں پھنسی ہوئی ملی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسے جال سے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے کیونکہ وہ بہت بڑی تھی اور قابو میں نہیں آ رہی تھی لہذا انہوں نے اسے ساحل پر چھوڑ دیا۔
واقع کی اطلاع ملنے پر جب جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کی ٹیم ساحل پر پہنچی تو انہیں وہیل نہیں ملی۔ انہوں نے گوادر کے پانیوں میں چار دن تک اسے تلاش کیا، جس کے بعد یہ وہیل مردہ حالت میں انہیں جیونی میں چل نام کے ساحل پر ملی۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی ٹیم نے وہیل کے ٹشوز کو نمونے کے طور پر جمع کر کے اس کی نسل کے بارے میں بتایا کہ یہ برائڈز وہیل تھی، جو کہ پاکستان کے پانیوں میں پائی جانے والی تین بلین وہیلوں میں سے ایک تھی۔
تصاویر بشکریہ: سدھیر احمد، ڈبلیو ڈبلیو ایف