غلاب الذیابی مقابلے میں اندراج کے لیے پہنچے ہیں۔۔ فوٹو سبق
عربوں کا پسندیدہ ترین پرندہ باز ہے۔ باز کے ذریعے شکار کا رواج اب بھی سعودی عرب سمیت مختلف عرب ممالک میں پایا جاتا ہے۔ خود باز کا شکار بھی عربوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان دنوں ریاض میں شاہ عبدالعزیز باز میلے کی تیاری زور و شور سے کی جارہی ہے۔ اس میں باز کے معمر ترین شکاری بڑے اہتمام سے حصہ لینے کے لیے بے تاب ہیں۔ انہی میں سے ایک 97 سالہ سعودی ترکی غلاب الذیابی بھی ہیں۔
ترکی غلاب الذیابی انتہائی سن رسیدہ ہونے کے باوجود الذیابی باز میلے کے مقابلے میں اندراج کے لیے پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے ’ شوق کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔ میری عمر 97 برس ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ باز میلے میں شرکت نہ کروں۔‘
الذیابی کا کہناہے ’اس نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے سکول میں کام کیا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب 19 برس کا تھا۔‘
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الذیابی باز کا بڑا شکاری ہے۔ اب اس کے سر کے بال سفید ہوچکے ہیں۔ صحت بہت اچھی نہیں اس کے باوجود وہ باز میلے میں شکار کے مقابلے میں حصہ لے رہا ہے۔
ترکی غلاب الذیابی کا کہنا ہے ’انسان کو ہمیشہ پرامید رہنا چاہئے۔ کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی۔ اگر عزم محکم ہو تو انسان بڑے سے بڑا خواب پورا کرسکتا ہے۔ انسان کا جسم بوڑھا ہوجاتا ہے مگر اس کا جذبہ ہمیشہ جوان رہتا ہے۔‘
یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز باز میلہ ٹو یکم دسمبر کو شروع ہوگا اور 16دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس کا انتظام سعودی باز کلب کی جانب سے ریاض کے شمال میں کیا جائے گا۔