Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستورانوں میں علیحدہ ’فیملی گیٹ‘ کی پابندی ختم

وزارت بلدیات نے ریستورانوں کے لیے نئی شرائط مقرر کی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
 سعودی عرب کی وزارت بلدیات و دیہی امور نے ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں علیحدہ فیملی گیٹ کی پابندی ختم کردی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے سکولوں، ریستورانوں، اسپتالوں اور تفریحی مراکز کے حوالے سے 12 شرائط میں ترامیم کی ہیں۔ وزیر بلدیات و دیہی امور ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے اس کی منظوری دے دی۔
 وزارت بلدیات نے، ریستورانوں، کیٹرنگ(مطبخ) اور دیگر کے لیے نئی شرائط مقرر کی ہیں۔

مطبخ بالائی منزلوں پر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ریستورانوں اور کیٹرنگ (مطبخ) پر فیملی گیٹ الگ رکھنے کی پابندی اب نہیں ہوگی۔ گیٹ کی لمبائی کی جو شرط تھی اسے بھی ختم کردیا گیا۔ مطبخ بالائی منزلوں پر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
شادی گھروں ، استراحات کے لیے فاصلے کی شرط ختم کرکے ان کی زمرے بندی کردی گئی۔ اے گروپ میں ایک شخص کے لیے کم از کم 10مربع میٹر کی جگہ ہو اور گروپ بی میں 8مربع میٹر کی جگہ لازمی قرار دی گئی ہے۔ شادی گھر کمرشل اسٹریٹ پر قائم کیے جانے ضروری ہیں۔

شادی گھر کمرشل اسٹریٹ پر قائم کیے جانے ضروری ہیں۔فوٹو :سوشل میڈیا

تفریحی سرگرمیوں کے لیے بھی ضابطے جاری کیے گئے ہیں۔ سینما گھر بھی کمرشل سٹریٹ پر ہونا ضروری ہیں۔ تفریحی سرگرمیوں کے لیے رقبے کی شرط نہیں رکھی گئی۔ 
وزارت بلدیات اور دیہی امور میں انچارج برائے تکنیکی امور ڈاکٹر خالد بن محمد الجماز کے مطابق ترامیم کا مقصد سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ماضی کے تجربات کی روشنی میں ترامیم کی گئی ہیں۔
 

شیئر: