Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکان لائسنس کا اجرا اور تجدید بینک کارڈ سے مشروط 

دوسرے مرحلے میں آٹو موبائل سے متعلق شعبے کو شامل کیا گیا۔
سعودی عرب میں ’کیش لیس‘ سوسائٹی کے منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے ۔ سعودی بینکنگ کونسل کے ترجمان طلعت حافظ نے کا کہنا ہے’سعودی عرب کے ویژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف کے حصول کی جانب بڑھ رہے ہیں ‘۔
دوسری جانب وزارت تجارت نے آئندہ دکانوں کے لائسنس کا اجرا اور تجدید بینک ڈیبٹ کارڈ سے مشروط کر دیا ہے۔
 دکان مالکان کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ جب تک وہ اپنی دکان میں بینک کی جانب سے سپین نیٹ ورک نصب نہیں کر یں گے انہیں لائسنس جاری نہیں کیاجائے گا۔ 

 لائسنس کی تجدید بینک ڈیبٹ کارڈ سے مشروط  کرنےکی ڈیڈ لائن 25 اگست 2020 مقرر  ہے۔ 

وزارت تجارت کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا ’سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی کے بڑا جرم ہے جس کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا‘ ۔
تجارتی پردہ پوشی کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبے جاری کیے گئے ہیں جن میں’ بلا نقدی ‘ پروگرام سرفہرست ہے۔پروگرام کا آغاز پٹرول اسٹینشز سے کیا گیا تھا۔ رواں ماہ اس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ورکشاپس ، ٹائر پنچر کی دکانوں سمیت اسپیئر پارٹس کی دکانوں کو بھی اس کا پابند کیا جاچکا ہے کہ وہ اپنی دکانوں میں نقد ادلین دین کے بجائے بینک نیٹ ورک سسٹم استعمال کریں۔ 
دریں اثناءسعودی بینکنگ کونسل کے ترجمان طلعت حافظ نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ'سعودی عرب میں ’بلا نقدی ‘ منصوبہ کافی اہم ہے ۔ جامع پروگرام کے تحت اہداف کو متعین کیا ہے جس کی جانب تیزی اور مستقل مزاجی سے گامزن ہیں'۔

۔پروگرام کا آغاز پٹرول اسٹینشز سے کیا گیا تھا۔ 

ترجمان نے مزید کہا ' کیش لیس سوسائٹی کے منصوبے میں متعدد حکومتی ادارے شامل ہیں جن میں وزارت تجارت ، وزارت داخلیہ ، وزارت محنت ، بلدیات و دیہی ترقی ، جنرل انویسمنٹ اتھارٹی اور سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی شامل ہیں ©' ۔
سعودی عرب میں بلا نقدی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے مرحلہ وار عمل کیاجارہا ہے ۔ رواں برس کے آغاز میں پٹرول اسٹیشنز کو اس امر کا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ نقدی میں لین دین کو بتدریج کم کریں ۔ بینکنگ کونسل کی جانب سے سعودی عرب میں تمام بینکوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ پٹرول اسٹیشنز پر بینک نیٹ ورک مہیا کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 
’بلا نقدی ‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں آٹو موبائل سے متعلق شعبے کو شامل کیا گیا ہے ۔ تیسرے مرحلے کے بارے میں وزارت تجارت نے سعودی عرب میں دکانوں کے لیے لائسنس کے اجراءکو بینک نیٹ ورک سے مشروط کر دیا ہے۔ 
 کسی بھی دکان کے لیے نیا لائسنس اس وقت تک جاری نہیں کیاجاسکتا جب تک بینک کی جانب سے نیٹ ورک فراہمی کی یقین دہانی نہ کرائی گئی ہو۔
 وزارت کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا کہ بلا نقدی منصوبے کے دوسرے مرحلے کو دکانوں کے سالانہ لائسنس کی تجدید سے بینک ڈیبٹ کارڈ سے مشروط کر دی جائے گی جس کی ڈیڈ لائن 25 اگست 2020 مقرر کی گئی ہے۔ 

شیئر: