Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت ائیر پورٹ ٹیکس یکم جنوری سے

اندرون ملک سفر کرنے والوں سے 10ریال وصول کیے جائیں گے۔ فوٹو: ٹوئٹر
محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اندرون ملک کسی بھی شہر کے لیے سفر کرنے والوں سے 10ریال ائرپورٹ ٹیکس وصول کرنے کے فیصلے پر یکم جنوری 2020 سے عملدرآمد ہوگا۔ 
ائیر پورٹ ٹیکس کے ضمن میں یہ فیس آنے اور جانے والے مسافروں سے یکساں طور پر وصول کی جائے گی۔ 
محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ فیس سے ہونے والی آمدنی ہوائی اڈوں کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کا معیار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق معاون سربراہ شہری ہوابازی محمد بن عبید العتیبی نے بتایا ’ تمام فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے کہ وہ یکم جنوری 2020 سے مسافروں سے ایئرپورٹ ٹیکس وصول کریں۔‘

فضائی کمپنیاں یہ فیس مقررہ ضوابط کے مطابق جمع کرانے کی پابند ہوں گی فوٹو: ٹوئٹر

’فضائی کمپنیاں یہ فیس مقررہ ضوابط کے مطابق جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔‘
محمد بن عبید العتیبی کے مطابق ’ایئرپورٹ ٹیکس سے شیر خوار اور طیارے کا عملہ مستثنیٰ ہوگا۔ پائلٹ، فضائی انجینیئرز اور تکنیکی عملے سے بھی یہ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔‘
فضائی کمپنی کے عملے کی فہرست میں درج طیارے کا عملہ بھی اس سے مستثنیٰ ہوگا۔ اسی طرح ٹرانزٹ کے ان مسافر وں سے بھی یہ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا جو طیارے میں بیٹھے رہیں گے اور ایئرپورٹ کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔
 

شیئر: