پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں سینکڑوں افراد نے گردوارہ جنم استھان کے سامنے مجمع کی شکل میں احتجاج کیا ہے جس سے علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے۔
ننکانہ صاحب سے ایک عینی شاہد محمد رمضان کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کی گرفتاری کے بعد صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب لوگوں نے ریلوے روڈ کو بند کرنے کے بعد گردوارہ کے سامنے احتجاج شروع کیا۔
ننکانہ پولیس کے ضلعی سربراہ اسماعیل کھاڑک کے مطابق کسی بھی قسم کی لا اینڈ آرڈر صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے اور احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک جھگڑے کی شکایت پر احسان نامی نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں
-
سینٹ پیٹرکس کی کھڑکیوں میں خاص کیا؟Node ID: 449831
-
پرانی عمارتوں کا پرسان حال نہیںNode ID: 450806