Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں 45 ارب ریال کی گاڑیاں درآمد

اس سے قبل ایک سال میں37ارب ریال کی گاڑیاں منگوائی گئیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں گزشتہ سال 2019ء کے دوران 45 ارب ریال کی گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں۔ 2018ء کے مقابلے میں 8 ارب ریال زیادہ کی گاڑیاں طلب کی گئی تھیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹمز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 2019ءکے دوران 6لاکھ 28ہزار 135 گاڑیاں درآمد کی ہیں ان گاڑیوں کی مجموعی مالیت 45ارب ریال ہے۔

سعودی عرب نے 2019ءکے دوران 6لاکھ 28ہزار 135 گاڑیاں درآمد کی ہیں (فوٹو سوشل میڈیا)

2018ءکے دوران سعودی عرب نے 4لاکھ82 ہزار 948 گاڑیاں درآمد کی تھیں ان کی مجموعی مالیت کا اندازہ 37ارب ریال لگایا گیا ہے۔
محکمہ کسٹمز کا کہناہے کہ سعودی عرب میں زیر استعمال گاڑیاں جاپان، امریکہ، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ, جرمنی، چین، انڈیا، انڈونیشیا، برطانیہ، تائیوان ، میکسیکو، چیک ، اٹلی اور فرانس سے درآمد کی جاتی ہیں۔

8 ارب ریال زیادہ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔(فوٹو عرب نیوز)

محکمہ کسٹمز نے بتایا ہے کہ سعودی عرب چار قسم کی گاڑیاں درآمد کررہا ہے۔ ان میں چھوٹی گاڑیاں، جیپ، مال برداری کے لیے ٹرک اور ٹرانسپورٹ بسیں شامل ہیں۔
  • سعودی عرب کی تازہ ترین خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: