وزارت محنت کی خصوصی کمیٹی نے اس حوالے سے 64فیصلے جاری کیے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت محنت و سماجی بہبو د نے 2019ء کے دوران 11 ریکروٹنگ کمپنیوں اور 53 ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔
مال ویب سائٹ کے مطابق وزارت محنت کی خصوصی کمیٹی نے اس حوالے سے 64 فیصلے جاری کیے جن میں سے 11 کا تعلق ریکروٹنگ کمپنیوں اور 53 کا تعلق ریکروٹنگ ایجنسیوں سے تھا۔ ان سب کے لائسنس سلب کرلیے گئے۔ خدمات معطل کردی گئیں۔
اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے ( فوٹو: عاجل)
وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا ہے کہ ’وزارت محنت تمام فریقوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے، ریکروٹنگ مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے، ریکروٹنگ مارکیٹ کو خلاف ورزیوں سے پاک کرنے اور تمام متعلقہ فریقوں کو مطمئن کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔
ابا الخیل نے تمام سعودی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جب بھی کسی ریکروٹنگ ایجنسی یا کمپنی کو قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائیں یا افرادی قوت کی در آمد کے سلسلے میں انہیں مشکلات کا سامنا ہو تو 19911 پر رابطہ کر کے مطلع کریں یا سعودی عرب کے کسی بھی حصے میں موجود لیبر آفس سے رجوع کرکے اپنا معاملا پیش کریں۔ اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں