آرامکو کا کہنا ہے کہ اس نے اضافی حصص سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص کیے ہیں ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو نے اضافی حصص فروخت کرکے 29.4 ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آرامکو نے 450 ملین حصص فروخت کیے جس سے شیئرز کی پہلی رجسٹریشن کی قدر 29.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
آر ٹی اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے دسمبر 2019ء کے دوران پہلی بار اپنے حصص جاری کیے۔ ابتدا میں 25.6 ارب ڈالر کے 3 ارب حصص فروخت ہوئے۔ فی شیئر 32 ریال (8.53ڈالر ) میں فروخت ہوا تھا۔ آرامکو نے اسی وقت توجہ دلائی کہ وہ اضافی حصص فروخت کرسکتی ہے۔
آرامکو کا کہنا ہے کہ اس نے اضافی حصص سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص کیے۔ آرامکو کا کہنا ہے کہ فی الوقت مزید اضافی حصص فروخت نہیں کیے جائیں گے۔
آرامکو نے دسمبر 2019ء کے دوران پہلی بار اپنے حصص جاری کیے ( فوٹو: سبق)
گزشتہ دنوں آرامکو کے حصص کی قدر میں جغرافیائی سیاسی خدشات کے پیش نظر اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصاً قاسم سلیمانی کے قتل کی وجہ سے جنگ بھڑکنے کے خدشات ابھر آئے تھے۔ اس صورتحال نے آرامکو کے حصص کی قدر پر اثرات ڈالے۔
آرامکو کا ایک شیئر 8 جنوری 2020ء کو گر کر 34 ریال میں آگیا تھا۔ یہ گیارہ دسمبر کو حصص کا لین دین شروع ہونے کے وقت سے لیکر کم قیمت کا تھا تاہم جمعرات کو مارکیٹ بند ہونے سے قبل فی شیئر 35 ریال تک پہنچ گیا تھا۔
جمعرات کو حصص کا لین دین بند ہوتے وقت آرامکو کے تجزیے کے مطابق 1.87 ٹریلین ڈالر اس کے حصص کے قدر کا تخمینہ تھا۔ یہ حصص کی رجسٹریشن کے نرخ کے مقابلے میں کمپنی کے تخمینے سے اعلیٰ ہے۔ اس وقت تخمینہ 1.7 ٹریلین ریال کا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں