Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اماراتی باشندے کمر درد میں مبتلا کیوں؟

امارات کے 60 فیصد باشندے کمر کے درد میں مبتلا ہیں۔فوٹو: ٹوئٹر
لاس اینجلس کی ڈیوڈ گیون یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن میں ہڈیوں اور اعصاب کے پروفیسر ڈاکٹر یک جمی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 60 فیصد باشندے کمر کے درد میں مبتلا ہیں۔
بیشتر شہریوں کو یہ درد سامان اٹھاتے یا بھاری سامان منتقل کرتے وقت جسم کی کمزوری یا اچانک حرکت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے عضلات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق امریکی ڈاکٹر جمی کا کہناہے’ کمر کے نچلے حصے میں درد کا عارضہ عالمی سطح پر پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ دنیا بھر میں 90 فیصد افراد زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور اس مشکل سے دوچار ہورہے ہیں‘۔

 امارات کے شہری دھوپ میں نہیں جاتے۔ جسم میں وٹامن ڈی کم ہورہی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

’ان میں سے 60 فیصد ایسے ہیں جنہیں ایک سال بعد ڈاکٹر سے دوبارہ رجوع کرنا پڑتا ہے‘۔
امریکی ڈاکٹر کے مطابق’ امارات میں کمر کے درد کا عارضہ جسم زیادہ بھاری ہوجانے کے باعث ہورہا ہے ۔اماراتی باشندے کھلی ہوا میں ورزش کے عادی نہیں۔ ہڈیوں میں کھوکھلے پن میں مبتلاہیں۔ خصوصاً بوڑھوں کو یہ عارضہ زیادہ ہورہا ہے‘۔
’ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کمر کے درد کی تکلیف میں اماراتی باشندے زیادہ ہیں۔ امارات کے شہری دھوپ میں نہیں جاتے۔ ان کے جسم میں وٹامن ڈی مسلسل کم ہورہی ہے‘۔
 واضح رہے کہ دبئی میں عرب ہیلتھ کانفرنس اور نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس کا انتظام انفورما مارکیٹس کررہی ہے۔
27 سے 30 جنوری تک جاری رہنے والی عرب ہیلتھ 2020 کانفرنس اور نمائش میں 4250 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہوں گی۔ 
کمپنیوں کا تعلق 64 ممالک سے ہوگا۔شائقین کی تعداد 55 ہزار سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

شیئر: