Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اماراتی نے تین شارکس کیسے شکار کیں؟

ہر شارک ایک ڈھائی تا 3 میٹر لمبی ہے۔ وزن 250 سے 400 کلو گرام ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
 متحدہ عرب امارات کے علاقے الفجیرہ کا شہری عید احمد سلیمان تین شارکس کے شکار میں کامیاب ہوگیا۔
 شکار کی جانے والی ہر شارک ایک ڈھائی تا 3 میٹر لمبی ہے۔ ان کا وزن 250 سے 400 کلو گرام تک کاہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق الفجیرہ کے ماہی گیر احمد سلیمان نے بتایا’ شارک کا شکار پہلے بھی کرتا رہا ہے۔ گزشتہ سال بھی کئی شارکس کا شکار کیا تھا۔ گزشتہ برسوں کے دوران بھی شارکس پکڑتا رہا ہے‘۔

بعض شارکس بیل شارکس کہلاتی ہیں ان کی قیمت 4سے 6 ہزار درہم ہوتی ہے۔فوٹو: ٹوئٹر 

احمد سلیمان کا کہنا ہے کہ ’ نئی بات یہ ہوئی ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران سادہ طریقے سے شارکس شکار کیں۔ اندازہ بھی نہیں تھا کہ مچھلی کے شکار کے لیے اس نے جو کانٹا ڈالا ہوا ہے اس میں دیو ہیکل شارک پھنس چکی ہے‘۔ 
’کئی ماہی گیروں کے تعاون سے شارک کو کھینچنے میں کامیابی ملی۔ اس کے لیے بہت محنت کرنا پڑی جبکہ وقت بھی بہت صرف ہوا‘۔
 احمد سلیمان نے مزید بتایا ’ جس قسم کی شارکس کا شکار کیا ہے وہ خطرناک ہیں۔ حملہ کرکے انسان کو زخمی کردیتی ہیں۔ کبھی کبھار یہ زخم جان لیوا ثابت ہوتے ہیں‘۔ 
اماراتی ماہی گیر نے بتایا’میرا معمول ہے کہ شکار کرتے ہی مچھلیاں الفجیرہ کی فش مارکیٹ پہنچا دیتا ہوں جہاں سے مچھلیاں دبئی اور عجمان بھیج دی جاتی ہیں‘۔

احمد سلیمان نے بتایا’ شارک کا شکار پہلے بھی کرتا رہا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر 

 ’ہر شارک کا نرخ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ جس قسم کی اور جتنے حجم اور وزن کی شارک ہوتی ہے اسی کے حساب سے اس کی قیمت متعین ہوتی ہے۔ بعض شارکس بیل شارکس کہلاتی ہیں ان کی قیمت 4سے 6 ہزار درہم ہوتی ہے‘۔
احمد سلیمان کے مطابق ان دنوں شارک کے شکار کی اجازت ہے۔ ایک ماہ بعد جب ان کی تعداد بڑھ جایے گی تب ا ن کے شکار پر پابندی لگ جایے گی۔ 
 احمد سلیمان نے جو تین شارکس شکار کیں ایسا ماہی گیروں کی مدد سے ممکن ہوسکا ہے۔
 

شیئر: