باسکٹ بال کے لیجنڈ امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی سمیت نو افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 41 سالہ ریٹائرڈ باسکٹ بال کھلاڑی نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔
اے ایف پی نے لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ایلکس ویلینووا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
’تیز ترین‘ خاتون کار ریسر حادثے میں ہلاکNode ID: 431206
-
جہاز میں آگ سے سو گاڑیاں جل گئیںNode ID: 432221
ایلکس ویلینووا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل نو ہی افراد سوار تھے اور حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔
حکام کے مطابق حادثہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے کیلابساس میں دھند کے موسم میں پیش آیا۔
کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں یاد کر رہے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے کوبی برائنٹ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کوبے برائنٹ کی موت کو افسوس ناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبی برائنٹ کا شمار باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بیٹی کی موت نے اس واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔
Kobe Bryant, despite being one of the truly great basketball players of all time, was just getting started in life. He loved his family so much, and had such strong passion for the future. The loss of his beautiful daughter, Gianna, makes this moment even more devastating....
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 26, 2020
باسکٹ بال کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے لکھا کہ ‘کوبے برائنٹ نے آخری ٹویٹ باسکٹ بال ٹیم لاس اینجلس لیکرز کے لیے کی تھی، امید ہے کہ لیکرز سارا سال جیتے گی۔
Kobe’s last tweet and IG post were for LeBron. I hope LeBron and the Lakers win it all this year. Do it for Kobe. @KingJames @Lakers pic.twitter.com/3mnViEPWD2
— Raymond Ramos (@RaymondRamos_) January 27, 2020
سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوبے برائنٹ کورٹ پر ایک لیجنڈ تھے اور میں اور میری اہلیہ مشعل، برائنٹ فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔
Kobe was a legend on the court and just getting started in what would have been just as meaningful a second act. To lose Gianna is even more heartbreaking to us as parents. Michelle and I send love and prayers to Vanessa and the entire Bryant family on an unthinkable day.
— Barack Obama (@BarackObama) January 26, 2020
ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے ٹویٹر پر سابق باسکٹ بال لیجنڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کوبی ان کے بہت اچھے دوست تھے اور ان کی موت پر ان کا دل غم سے نڈھال ہے۔‘
My heart truly mourns over the news today. Kobe was a great mentor and friend to me. You and your daughter will live forever in our hearts. There are not enough words to express my deepest sympathies to the Bryants and every family suffering from this tragedy. RIP my friend pic.twitter.com/VRmgaOaITT
— Novak Djokovic (@DjokerNole) January 27, 2020
امریکہ کے صفِ اول کے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ’ کوبی باسکٹ بال کو خیرباد کہہ گئے تھے، ان کی بیٹی گیگی انہیں واپس لائی۔‘
Kobe Bryant had left basketball behind. His daughter Gigi brought him back. https://t.co/tPxwHctdKL
— The Washington Post (@washingtonpost) January 27, 2020
باسکٹ بال کے کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کوبی نے اپنی آخری ٹویٹ میں لاس اینجلس کی باسکٹ بال ٹیم لیکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، امید ہے لیکرز سارا سال کامیابیاں حاصل کرے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں باسکٹ بال کو ایک کھیل سے زیادہ آپ کی وجہ سے سمجھتا ہوں۔‘
Kobe’s last tweet and IG post were for LeBron. I hope LeBron and the Lakers win it all this year. Do it for Kobe. @KingJames @Lakers pic.twitter.com/3mnViEPWD2
— Raymond Ramos (@RaymondRamos_) January 27, 2020
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کوبی اور ان کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیجنڈز ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔‘
#8 #24 Legends live forever. RIP Kobe. pic.twitter.com/9FlKNBlSSX
— Ushna Shah (@ushnashah) January 27, 2020