ایک سعودی خاتون امیرہ الناصر نے طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منایا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔
المرصد کے مطابق اس حوالے سے ’#حفل_ امیرہ_ الناصر‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ پر تبصروں کی بھر مار ہے۔
امیرہ الناصرپر کو طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس پر امیرہ نے کہا ہے کہ ’میں نے جان بوجھ کر طلاق کے بعد شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہے تاکہ پوری دنیا کو بتا سکوں کہ علیحدگی پر خوش ہوں‘۔

امیرہ الناصر کا مزید کہنا ہے کہ ’بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ سعودی لڑکیوں کو پیغام دوں۔ وہ یہ ہے کہ زندگی کسی ایک انسان تک محدود نہیں ہوتی۔ کوئی بھی شخص کتنا ہی اہم اور ہیرا کیوں نہ ہو زندگی اس پر تمام نہیں ہوتی‘۔
ان کے بقول ’یہ زندگی کا اہم مرحلہ ہے۔ گزر جائے گا۔ جلد اپنی گاڑی میں شہر کی سڑکوں پر سیر سپاٹا کروں گی۔‘
امیرہ الناصر نے مطلقہ خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’طلاق دینے والے کو مردہ سمجھ لو، اس کا غم نہ کرو‘۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’امیرہ کے چہرے سے لگتا ہے کہ اس پر طلاق کا بہت زیادہ اثر ہے لیکن غرور کا کیا کیا جائے؟‘
هاشتاق مرفوع حول حفل طلاق أميرة الناصر، والتي ظهرت بإسمها هاشتاقات عديدة مؤخرًا، جميعها مرفوعة. pic.twitter.com/YJdtNdEByQ
— وش سالفة الهاشتاق؟ (@AbtWhaat) January 26, 2020