Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوبر ڈرائیور کی قسمت جاگ گئی

معروف سرمایہ کار کو ڈرائیور کی حقیقت پسندی اچھی لگی۔ فوٹو المرصد
قسمت کب مہربان ہوجائے کوئی نہیں بتا سکتا۔ ایک انجینیئر نوجوان ملازمت کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا تھا۔ اسی دوران اسے اوبر میں نوکری مل گئی۔ اس نے ڈرائیور کی ملازمت کو غنیمت جانا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قسمت چمک گئی۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق یہ سعودی نوجوان اپنے ہموطن کو اوبر میں گھر سے دفتر پہنچارہا تھا۔ راستے میں مسافر نے گپ شپ شروع کردی۔
نوجوان کی خوش قسمتی دیکھیں کہ معروف سرمایہ کار عثمان الغامدی اوبر سے سفر کررہے تھے۔
الغامدی نے انجینیئر سعودی نوجوان کے ساتھ اپنی کہانی ٹویٹر پر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک دن گھر سے دفتر اوبر سے جارہا تھا۔ گاڑی ایک نوجوان چلا رہا تھا۔ میں نے اس سے تعارف حاصل کیا۔ نوجوان نے بتایاکہ وہ حال ہی میں المجمعہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ سے فارغ ہوا ہے اور سول انجینیئر ہے۔ ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
الغامدی بتاتے ہیں کہ میں نے فوراً ہی سعودی نوجوان کو اپنی کمپنی کے ایک پروجیکٹ میں بطور انجینیئر ملازم رکھنے کا فیصلہ حکم جاری کردیا۔ مجھے نوجوان کا انداز اور اس کی حقیقت پسندی بہت اچھی لگی۔ سچ یہی ہے کہ اللہ  کب کس کو کہاں سے نواز دے یہ کوئی نہیں بتا سکتا۔
 
                       
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: