قصیم ریجن میں نامناسب لباس پہننے پر تادیبی کارروائی
گرفتار بعض افراد آبادی کے اندر اونچی آواز میں میوزک سن رہے تھے۔ فوٹو اخبار 24
سعودی عرب کے القصیم ریجن میں سیکیورٹی فورس نے سماجی تہذیب اور مقامی رسم و رواج کے منافی لباس پہن کر پبلک مقامات پر گھومنے والے 230افراد کو گرفتار کیا ہے۔تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔
اخبار 24کے مطابق گرفتاری کے یہ واقعات 26دسمبر 2019 سے 25جنوری 2020 تک پیش آئے ہیں۔
القصیم پولیس کے ترجمان بدر السیحبانی نے بتایا ’ سعودی حکومت سماجی تہذیب کے تحفظ کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ سماجی ذوق کے تحفظ کا لائحہ عمل بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ اس پر عملدرآمد کی ذمہ داری پولیس کی ہے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا ’ جو لوگ گرفتار کیے گئے ان میں سے بعض آبادی کے اندر میوزک اونچی آواز میں سنتے ہوئے پائے گئے تھے۔ بعض پبلک مقامات پر غیر مہذب لباس میں گھومتے ہوئے پکڑے گئے چند ایسے بھی تھے جو غیر متعلقہ مقامات پر کچرا پھینک رہے تھے‘۔
’ معذوروں اور بزرگوں کے لیے مخصوص نشستیں استعمال کرنے پر بھی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں‘۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں