شہری دفاع کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچیںفوٹو: اخبار24
نجران کے الحصین محلے میں فرنیچر اور معدنیات کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ کئی دکانیں تباہ ہوگئیں۔
اخبار 24 کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچیں۔آگ 4500 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے میں پھیل گئی تھی۔
شہری دفاع کے محکمے نے آتشزدگی کی وڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کررہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کسی دکاندار یا ملازم کے جھلسنے کا بھی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔
شہری دفاع کے مطابق جلدحادثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
’ دکانوں کے عقبی حصے میں گھاس پھوس کے باعث آگ پھیلتی چلی گئی۔ آگ لگنے کے وقت ہوا بھی تیز چل رہی تھی‘۔