آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی نوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔فوٹو :عاجل
ریاض کی ایک رہائشی عمارت میں جمعے کو آگ لگ جانے سے 19 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 18 افراد کو سانس کا عارضہ لاحق ہو گیا۔ جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ ایک فرد کی حالت نازک ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی نو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اسی دوران شہری دفاع کے دستے بھی مدد کے لیے پہنچے۔
ہلال احمر کے ترجمان نے سعودی شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ کسی رہائشی عمارت یا دفتر یا کارخانے و دکان میں آگ لگ جائے یا کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جائے تو پہلی فرصت میں 19971 پر رابطہ کرکے مدد طلب کی جائے۔
یہ نمبر سعودی عرب کے تمام صوبوں،کمشنریوں، تحصیلوں اور قصبوں تک میں موثر ہے۔