انڈیا کے شہر ممبئی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف موبائل فون پر بات کرنے والے مسافر کو پولیس سٹیشن پہنچانے والے اوبر ڈرائیور کو حکمران جماعت بی جے پی نے ’بیدار شہری‘ کے انعام سے نوازا ہے۔
دوسری طرف اوبر نے ڈرائیور پر پابندی لگا کر اس کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ممبئی میں بی جے پی کے صدر اورمالا بارہلس نے اوبر ڈرائیور کو انعام دیا۔
مزید پڑھیں
-
”اوبر “میں سامان بھولنے والوں میں سعودی اولNode ID: 404451
-
اوبر ڈرائیور کی قسمت جاگ گئیNode ID: 456201
-
اوبر ڈرائیور مسافر کو لوکیشن کے بجائے تھانے لے گیاNode ID: 457681
واضح رہے کہ انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق گذشتہ روز ایک سماجی کارکن کویتا کرشنن نے شاعر اور سماجی کارکن بپا دیتیا سرکار کے پولیس سٹیشن جانے کے بارے میں ایک ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا تھا۔
کویتا کے مطابق بپا دیتیا سرکار نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ممبئی میں جوہو سے کُرلا جانے کے لیے رات 10 بجے اوبر کیب بُک کروائی۔ سفر کے دوران وہ موبائل فون پر اپنے کسی دوست کے ساتھ شاہین باغ میں جاری مظاہرے میں لگنے والے نعرے ’لال سلام‘ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔
اوبر ڈرائیور نے یہ گفتگو سننے کے بعد ایک جگہ پر گاڑی کھڑی کی اور مسافر کو کہا کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر آ رہے ہیں، لیکن وہ اپنے ساتھ دو پولیس اہلکاروں کو لے آئے جنہوں نے مسافر سے یہ پوچھنا شروع کر دیا کہ ان کے پاس موسیقی کا آلہ ’ڈفلی‘ کیوں ہے اور وہ کہاں سے ہیں؟
