بین الاقوامی ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر 6 سعودی شارٹ فلمیں پیش کی جائیں گی۔
نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی سعودی فلمیں عالمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلکس پر سعودی فلمیں پیش کرنے پر وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ زبردست اقدام ہے‘۔
6 سعودی فلمیں پیش کرنے پر نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ ’پیش کی جانے والی فلمیں سعودی نوجوانوں کی انتھک محنت کا ثمر ہیں جن میں سعودی معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے‘۔
خطوة رائعة
— بدر بن عبدالله بن فرحان آل سعود (@BadrFAlSaud) February 12, 2020