Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عارضی معذوری پر کارکنان کے حقوق کیا ہیں؟

زخمی ہوکر عارضی معذوری پر 60 دن کے برابرکی تنخواہ بطور اعانت دی جائے گی (فوٹو عاجل)
ہیومن رائٹس کمیشن نے ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے پر ملازمین کے معذور ہوجانے پر ان کے مالی حقوق کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

ڈیوٹی کے دوران معذوری پر اسے معاوضہ دینا ہوگا (فوٹو: عاجل)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ اگر کوئی ملازم ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوکر عارضی طور پر معذور ہوگیا ہو تواسے 60 دن کی تنخواہ کے برابر مالی اعانت دی جائے گی یہ اس کا حق ہے اور علاج کے دوران اسے 75 فیصد تنخواہ بھی ادا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
ہیومن رائٹس کمیشن نے مزید بتایا کہ اگر علاج کا دورانیہ ایک برس تک پہنچ جائے یا طبی عملہ یہ رپورٹ دے دے کہ معذور ملازم شفا یاب نہیں ہوسکتا اور وہ اپنی معذوری کی وجہ سے آئندہ ڈیوٹی نہیں دے سکتا تو ایسی صورت میں اسے مکمل معذور سمجھا جائے گا۔ ملازمت کا معاہدہ ختم ہوجائے گا اور ڈیوٹی کے دوران معذوری پر اسے معاوضہ دینا ہوگا۔
کمیشن نے توجہ دلائی ہے کہ آجر نے علاج کے دوران زخمی ملازم کو جو تنخواہ اور مالی مدد پیش کی ہوگی وہ اس سے واپس لینے کا مجاز نہیں ہوگا۔                       
 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: