سعودی عرب ہائیڈرو کاربن سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہے۔فوٹو :سوشل میڈیا
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق سعودی عرب بہت جلد گیس اور پٹرو کیمیکل برآمد کرنے لگے گا ۔ایک ایسا اعلان کیا جائے گا جو مملکت کے لیے باعث فخر بنے گا۔
اتوار کو مشرقی ریجن میں سابک کانفرنس 2020 کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا’پٹرول اور گیس سے بھرپور استفادے کی بدولت توانائی کے شعبے میں انقلاب آئے گا‘۔
’سعودی عرب ہوا سے بجلی پیدا وار کو بھی تیل اور گیس کے ساتھ شامل کررہا ہے۔ اس سے توانائی کی پیداوار کا مکمل نظام تشکیل پارہا ہے‘۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا’ سعودی عرب ہائیڈرو کاربن سے مثالی فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں پٹرول اور گیس سے روایتی اور غیر روایتی ذرائع پیدا ہوں گے۔ اس سے قومی اقتصاد کو زبردست فائدہ ہوگا‘۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا’وزارت توانائی کے قیام کا بنیادی مقصد توانائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنا ، دائرہ کار وسیع کرنا اور توانائی کی جملہ ضروریات کو پورا کرنے والا مکمل نظام استوار کرنا ہے‘۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ’ جلد ایک ایسا اعلان کیاجائے گا جو نجی شعبے خصوصاً آرامکو کے حوالے سے قابل فخر ہوگا‘۔