Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب گیس ذخائر میں بھی خود کفیل‘

سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیں گے۔فوٹو :روئٹرز
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب گیس ذخائر کے حوالے سے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردے گا۔
 نیوز ویب المرصد نے روسی خبررساں ادارے اسپوٹنک کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزیر سے سوال کیاگیا تھا کہ کیا سعودی عرب قطر سے گیس خریدنے کے لیے کوئی معاہدہ کرسکتا ہے؟ ۔

کئی گیس منصوبوں میں روس کے اشتراک سے کام کررہے ہیںفوٹو: اے ایف پی

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ’ سعودی عرب کے پاس گیس کے بہت سارے ذخائر ہیں۔ گیس ذخائر کو جدید خطوط پر استوار کرکے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیں گے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا ’ کئی گیس منصوبوں میں روس کے اشتراک سے کام کررہے ہیں۔ سعودی عرب گیس ذخائر کے حوالے سے خود کفیل ہے‘۔
 

شیئر: