ریاض میں اتوار کو کنگ فہد روڈ پر واقع کثیر منزلہ ٹاور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاہے۔

سبق اور المرصد ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر بتایا ’ ریاض کے کنگ فہد روڈ پر ایک ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ سے عمارت کوکافی نقصان پہنچا ہے‘۔
شہری دفاع کے مطابق’ آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ لگنے کے اسباب کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں