Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ’آرٹ وال‘

تجریدی آرٹ سے وابستہ پندرہ فنکار مسلسل پانچ دن تک کام کرتے رہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر دمام میں آرٹسٹوں نے کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ’آرٹ وال‘ بنا کر کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق یہ کینسر کے مریض بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اب تک بنائی جانے والی سب سے بڑی دیوار ہے۔
’آرٹ کے ذریعے کینسر سے لڑیں گے‘ کے سلوگن کے ساتھ مہم کا مقصد کینسر کے مریضوں کو ذہنی طور پر حوصلہ دینا اور اس مہلک مرض سے نمٹنے کے لیے صحت آگہی کا معیار بلند کرنا ہے۔

کینسر کے مریض بچوں سے یکجہتی کے لیے بنائی جانے والی سب سے بڑی دیوار ہے (فوٹو: عکاظ)

مشرقی ریجن میں کینسر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالعزیز الترکی نے بتایا کہ ’اس پروگرام کے تحت کینسر کے خلاف جنگ میں بچے شامل ہیں۔ ان میں وہ لوگ بھی تھے جو ابھی تک کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ لوگ بھی تھے جو کینسر سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔‘
انجمن کے سیکرٹری زیاد مغربل کے مطابق دیوار آگہی خطے میں سب سے بڑی ہے۔ اس میں تجریدی آرٹ سے وابستہ پندرہ فنکار مسلسل پانچ دن تک کام کرتے رہے۔ 

شیئر: