انڈیا میں ٹرمپ کے استقبالیوں کی تعداد 5 لاکھ یا 50 کروڑ؟
انڈیا میں ٹرمپ کے استقبالیوں کی تعداد 5 لاکھ یا 50 کروڑ؟
جمعہ 21 فروری 2020 15:11
انڈین حکام کے مطابق ہزاروں یا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ افراد استقبالی ریلی میں شریک ہوں گے (فوٹو: سوشل میڈیا)
ہو سکتا ہے یہ علط فہمی ہو، ترجمے کی غلطی یا ٹرمپ کی روایتی تماشا کاری، لیکن انڈین حکام امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے دورہ انڈیا کے دوران کروڑوں لوگوں کی جانب سے استقبال کی امیدوں کے اظہار کے بعد متوقع استقبالیوں کی تعداد کم کرنے میں مصروف ہیں۔
صدر ٹرمپ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پیر کو انڈیا کے مغربی شہر احمد آباد پہنچنے والے ہیں جہاں وہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ وزیراعظم مودی نے انہیں بتایا کہ ایئر پورٹ سے ان کے راستے میں 70 لاکھ لوگ لائنوں میں لگ کر ان کا استقبال کریں گے۔ تاہم جمعرات کو کولوراڈو میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ نے اپنے متوقع استقبالوں کی تعداد 60 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان بتائی ہے۔
Node ID: 460041منگل کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے انہیں بتایا کہ ایئرپورٹ سے ان کے راستے میں 70 لاکھ لوگ لائنوں میں لگ کر ان استقبال کریں گے۔ تاہم جمعرات کو کولوراڈو میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ نے اپنے متوقع استقبالوں کی تعداد 60 لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان بتایا۔
کسی بھی ریلی یا جلسے میں شرکا کی تعداد صدر ٹرمپ کے لیے ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں اور صدر منتخب ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن ہی ٹرمپ اور ان کے ترجمان نے میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس وقت ٹرمپ اور ان کے ترجمان نے میڈیا پر الزام عائد کیا تھا کہ میڈیا نے ان کی حلف برداری تقریب کے شرکا کی تعداد جان بوجھ کر کم بتائی۔
حقیقت میں انڈین حکام نے 22 کلومیٹر طویل پٹی پر ایک بڑے ’انڈین روڈ شو‘ کا انتظام کیا ہے جس میں 28 سٹیج پرفارمنگ آرٹسٹوں کی پرفارمنس ہوگی۔ اس پٹی کو انڈیا کی آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی کے پورٹیریٹس سے سجایا گیا ہے۔
تاہم کئی انڈین حکام بشمول سیکرٹری خارجہ اور بی جے پی کے رہنما استقبالیوں کی اتنی بڑی تعداد کی آمد کے حوالے سے کچھ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔
ان کے خیال میں چند ہزار یا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ استقبالی ریلی میں شریک ہوں گے۔
احمد آباد کی کل آبادی گذشتہ مردم شماری کے مطابق 56 لاکھ ہے اور پورے گجرات صوبے کی آبادی 63 کروڑ ہے۔ تاہم ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے کہ ٹرمپ کی آمد سے قبل لوگوں کی بڑی تعداد دیگر شہروں سے احمد آباد آئی ہو۔
ہوسکتا ہے کہ اس کنفیوژن کی وجہ انڈیا میں بڑی تعداد کے لیے لاکھوں اور کروڑوں جیسے الفاظ کا استعمال ہو۔ انڈین وزیراعظم تواتر کے ساتھ انڈیا کی آبادی 130 کروڑ بتاتے رہتے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق ہوسکتا ہے انڈین حکام نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو پانچ لاکھ افراد کے استقبال کا بتایا ہو اور ترجمے میں غلطی سے یہ پانچ ملین بن گیا ہو۔
صدر ٹرمپ خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے ساتھ احمد آباد سے پیر کی شام آگرہ میں واقع تاج محل جائیں گے اور مودی کے ساتھ ان کی باضابطہ ملاقات منگل کو دارالحکومت دہلی میں ہوگی۔