مدینہ پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس پر فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ جب گاڑی کا ڈرائیور نیچے اترا تو اس نے اسے اپنی گاڑی سے کچلنے کی بھی کوشش کی اور موقعے سے فرار ہوگیا‘۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پٹرولنگ یونٹس کو مطلع کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جس کے بعد پولیس جلد ملزم تک پہنچ گئی۔
پولیس بیان کے مطابق ملزم سعودی شہری ہے جس کی عمر 40 سال بتائی جاتی ہے۔ گرفتاری کے آپریشن کے دوران تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
أمير #المدينة_المنورة يزور رجال الأمن المُصابين في حادثة إطلاق النار في مستشفى الملك فهد pic.twitter.com/hF55sr42vJ
— أخبار منطقة المدينة المنورة (@News_Almadinah) February 21, 2020