Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں شیر کے حملے سے نوجوان ہلاک

نوجوان سفاری چڑیا گھر کا ملازم نہیں تھا۔ فوٹو لاہور سفاری
لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں شیر کے حملے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔
جنگلی حیات کے ترجمان عامر مسعود نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ نوجوان گھاس کاٹنے کی غرض سے سفاری کی دیوار پھلانگ کر اندر آ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اہلکار سفاری کا ملازم نہیں ہے بلکہ باہر سے دیوار پھلانگ کر سفاری کے اس حصے میں آیا جہاں شیروں کو تفریح کے لیے کھلا چھوڑا ہوا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نوجوان کی شناخت کے بارے میں پتا لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ نوجوان سفاری کا ملازم نہیں تھا۔
عامر مسعود نے کہا کہ دیوار پر باڑ لگی ہوئی تھی اور باہر بھی احتیاط برتنے کے حوالے سے بورڈ لگے ہوئے تھے۔
چند مہینے قبل کراچی کے چڑیا گھر میں بھی شیر کے حملے کا واقع پیش آیا تھا جس میں جانوروں کے رکھوالے پر پنجرے میں قید سفید شیر نے حملہ کردیا تھا۔ ملازم کو فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔
واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے پر رکھوالے کی غفلت کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چڑیا گھر کے رکھوالے نے ضابطے کا خیال نہیں رکھا اور شیر کے پنجرے میں بلا ضرورت داخل ہوا جس کی وجہ سےشیر نے اس پر حملہ کیا۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: