Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں نیو کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں‘

جدہ ایئرپورٹ کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ (فوٹوٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں نیو کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔دمام میں کورونا کا مریض ریکارڈ پر آنے کا دعویٰ غلط ہے۔
وزارت صحت کی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا ہے کہ دمام میں نیو کورونا وائرس ریکارڈ پر آنے سے متعلق وزارت سے منسوب ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ یہ ٹویٹ جعلی ہے وزارت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق افواہوں پر یقین نہ رکھیں(فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کے ترجمان نے اپیل کی ہے کہ جو لوگ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متعلق معتبر معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ SaudiMOH937@پر رابطہ کریں۔
کورونا وائرس سے متعلق تمام معلومات مذکورہ ذریعے سے ہی حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ رکھیں۔

ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کی افواہ کی تردید(فوٹو اردونیوز)

 محکمہ صحت نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنیو کورونا سے17افراد کے متاثر ہونے کی افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ من گھڑت ہے۔ جدہ ایئرپورٹ کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
افواہوں کے انسداد کے سعودی ادارے نے جدہ  کے ہوائی اڈے سے متعلق کورونا وائرس کی افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ جدہ ہوائی اڈے پر کورونا وائرس سے 17افراد متاثر پائے گئے ہیں غلط ہیں۔
افواہوں کے انسداد کے ادارے (ھیۂ مکافحہ  الشائعات) نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا ہے کہ جدہ ہوائی اڈے سے متعلق دعویٰ سراسر غلط ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
 
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: