Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے اداروں کے لیے آن لائن ویزوں کا اجرا

وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے سکیم کا افتتاح کیا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نئی کمپنیوں و اداروں کے لیے آن لائن ویزوں کے فوری اجرا کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد سلیمان الراجحی نے نئے تجارتی اداروں کو ابتدائی مرحلے میں آن لائن ویزوں کے اجرا کی سکیم کا افتتاح کیا ہے۔
نئے اداروں کے لیے ویزے ’قُویٰ‘ پلیٹ فارم سے کسی کاغذی کارروائی کے بغیر جاری ہوں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سکیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا ’ اس سے نیا کاروبار شروع کرنے والے شہریوں کو تین فائدے حاصل ہوں گے‘۔

 لیے ویزے ’قُویٰ‘ پلیٹ فارم سے کاغذی کارروائی کے بغیر جاری ہوں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پہلا فائدہ یہ ہے ’ جب بھی کوئی چھوٹا سرمایہ کار کوئی کاروبار شروع کرتا ہے تو اسے ابتدائی مرحلے میں مختلف قسم کی مشکلات پیش آتی ہیں۔ آ لائن ویزوں کے اجراسے ان کی کئی مشکلات حل ہوجائیں گی‘۔
’ مقامی شہری تجارتی منصوبے عزم اور حوصلے کے ساتھ شروع کرسکیں گے۔ سعودی نوجوان کاروبار شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں اس سے ان کی یہ مشکل دور ہوجائے گی‘۔
تیسرا فائدہ یہ ہے کہ اس سے قومی اقتصادی شرح نمو بہتر ہوگی۔
وزارت افرادی قوت نے پھر واضح کیا ’ آن لائن ابتدائی ویزے تجارتی پروگرام کے حوالے سے دیے جائیں گے۔ یہ ویزے نئے اداروں کے لیے ہیں۔ یہ ویزے ایسے اداروں کو دیے جائیںگے جن کے قیام پر چھ ماہ گزر چکے ہیں۔ انہیں نطاقات پروگرام کی شرائط سے ایک سال کی مہلت دی جائے گی‘۔

 وزارت افرادی قوت  کے مطابق اس سے قومی اقتصادی شرح نمو بہتر ہوگی۔فوٹو: سوشل میڈیا

اخبار 24 کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے اطمینان دلایا ’قُویٰ‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ویزے آسانی سے جاری کرائے جاسکیں گے۔ اس کے لیے کاروبار کرنے والے کو وزارت کے چکر لگانے ہوں گے اور نہ انہیں اس حوالے سے دستاویزات پیش کرنا ہوںگی۔
وزارت کے ترجمان ناصر الھزانی نے بتایا ا نہیں ’تاسیسی ویزوں‘ کا نام دیا گیا ہے۔ وزارت کئی برس سے اس پر کام کررہی تھی۔ فیلڈ سروے کرکے پتہ لگایا گیا کہ نئے تجارتی اداروں کو ابتدائی مرحلے میں کتنے غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
 نئے ادارے جب اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے تو قومی معیشت میں ان کا حصہ بہت بڑا ہوگا۔ ان کی بدولت تجارتی اداروں کی مکمل سعودائزیشن ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا’ویزوں کو چار زمروں میں رکھا گیا ہے۔ پہلے زمرے کے تحت کم تعداد میں ویزے جاری ہوں گے۔ یہ آن لائن ہنگامی بنیاد پر مل جائیں گے‘۔
 دوسرے اور تیسرے زمروں والے ویزے زیادہ تعداد میں ہوں گے۔یہ ویزے طلب کرنے والے سے اس کے کاروبار کی تفصیلات اور دفتر سے متعلق معلومات طلب کی جائیں گی‘۔
’چوتھے زمرے کے تحت انتہائی تعداد میں ویزے دیے جائیں گے۔ اجرا سے قبل وزارت کا نمائند ہ ادارے کے کاروبار اور مرکز سے متعلق تفتیشی کارروائی کرے گا‘۔

شیئر: