Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جی ٹوئنٹی اجلاس پروگرام کے مطابق

تمام مہمانو ں کو کسی بھی نئی تبدیلی سے مطلع کیا جائے گا۔فوٹو: الشرق الاوسط
جی ٹوئنٹی سعودی سیکریٹریٹ کے مطابق نئے کورونا وائرس کے بدلتے ہوئے حالات پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس مقررہ پروگرام کے مطابق چل رہے ہیں۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق جی ٹوئنٹی سعودی سیکریٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا’کورونا وائرس کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر مسلسل نظر ہے ۔ عالمی ادارہ صحت اور سعودی وزارت صحت سے بھی مسلسل رابطے میں ہے‘۔
’کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے تحت سعودی عرب آنے والے مہمانوں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ ایئرپورٹ، سی پورٹس اور بری سرحدی چوکی پہنچنے والوں کا معائنہ کیاجارہا ہے‘۔

حفظان صحت کی آگہی کا خصوصی اہتمام کیاجارہا ہے۔فوٹو: الشرق الاوسط

 صفائی انتظامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں اور حفظان صحت کی آگہی کا خصوصی اہتمام کیاجارہا ہے۔
سعودی عرب نے توجہ دلائی ہے کہ تمام حالات کا جائزہ لے کر اور وسیع البنیاد مشاورت کے بعد طے کیا گیا ہے کہ جی ٹوئنٹی کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رکھے جائیں۔
 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور مختلف اداروں کے وفود کی میزبانی کا پروگرام آگے بڑھایا جائے۔جی ٹوئنٹی کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے جاری کردہ ویزوں کو موثر رکھا جائے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی صحت و سلامتی ہماری بڑی ترجیح ہے۔ تمام مہمانو ں کو کسی بھی نئی تبدیلی سے بروقت مطلع کیا جائے گا۔
 

شیئر: