ریاض: ہوائی فائرنگ کرنے والا سعودی گرفتار
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے سے ہتھیار ضبط کرلیا گیا۔فوٹو سوشل میڈیا
ریاض پولیس نے ہوائی فائرنگ کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ریاض کی المزاحمیہ کمشنری میں ایک شہری اپنا رعب ڈالنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ اس کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس ترجمان کا کہناہے ’سعودی عرب سماجی تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگائے ہوئے ہے‘۔
’ شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا قبائل میں بڑا رواج تھا۔ اس سے متعدد اموات ہوچکی تھیں۔عوام کی سلامتی کے پیش نظر اس پر پابندی لگادی گئی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر سزا بھی مقرر ہے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا ’سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ کا جائزہ لے کر فائرنگ کرنے والے کی نشاندہی کرلی ۔ تلاش کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقامی شہری عمر کے دوسرے عشرے میں ہے‘۔
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے سے ہتھیار ضبط کرلیا گیا۔ اب اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔