Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو ابلیس کہنے والا سعودی گرفتار

ٹک ٹاک پر سعودی شہری نے خود کو ابلیس ظاہر کیا۔ فوٹو المرصد
عربی زبان کی ایک مشہور کہاوت ہے ’خالف تُعرف‘۔ جس کے معنی ہیں کہ (الٹی بات کرو مشہور ہو جاﺅ گے)۔ یہ کہاوت اس سعودی نوجوان پر پوری آتی ہے جس نے مشہوری کے لیے خود کو ’ابلیس‘ قرار دے دیا۔
اس نے ٹک ٹاک پر عجیب و غریب میک اپ کر کے اپنی ایک وڈیو بنائی جس میں وہ خود کو ابلیس ظاہر کر رہا ہے۔ سیکیورٹی فورس نے خود کو ابلیس کہنے والے نوجوان کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔

نوجوان کی وڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی (فوٹو المرصد)

المرصد ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر مقامی نوجوان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ اس حوالے سے ایسے گفتگو کرنے لگے جیسے کوئی ہنگامہ برپا ہوگیا ہو۔ اس ہنگامے کی پہلی وجہ تو یہ کہ ایک سعودی نوجوان نے خود کو ہوش و حواس کے عالم میں ابلیس قرار دیا تھا۔
اس کے علاوہ یہ سارا کام اس نے کھلم کھلا کیا۔ اس میں اس نے پورے معاشرے کے لیے چیلنج کاسا ماحول پیدا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
ابلیس ہونے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان نے وڈیو کلپ میں مقدس زبان کے انداز میں جملوں کا انتخاب کیا اور وڈیو کلپ میں اونچی آواز سے موسیقی بھی سنتا ہوا دیکھا گیا۔
اس نے تصویر کے نیچے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’ابلیس جاگ رہا ہے۔‘  سیکیورٹی فورس نے خود کو ابلیس کہنے والے نوجوان کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔
                     
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: