میونسپلٹی کے ملازمین پر فنگر پرنٹس کی پابندی ختم
نئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر اقدام کیا ہے۔ سبق
مکہ میونسپلٹی اور ریاض میونسپلٹی کے ملازمین اب ڈیوٹی پر حاضری سے پہلے فنگر پرنٹس نہیں لگائیں گے۔
فنگر پرنٹ کے ذریعے ڈیوٹی پر آنے اور ڈیوٹی مکمل کرکے جانے کا اندراج تا اطلاع ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے ہمارے تمام ملازم ڈیوٹی پر آتے جاتے وقت فنگر پرنٹ سسٹم استعمال نہ کریں۔ ماضی کی طرح دستخط کا نظام دوبارہ موثر کردیا گیا ہے۔ تا اطلاع ثانی پرانا نظام ہی موثر رہے گا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں