لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی تیسری فتح ہے۔
قلندرز کی جانب سے بین ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 12 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
بین ڈنک کو شاندار کارکردگی پر مین آف دے میچ قرار دے دیا گیا۔
لاہور کے کپتان سہیل اختر نے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کی نذر
Node ID: 463336
-
پی ایس ایل فائیو کے ٹاپ پرفارمرز
Node ID: 463396
-
پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے میدان مار لیا، کوئٹہ کو شکست
Node ID: 463491
کنگز کی جانب سے محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قلندرز کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
محمد حفیظ 16 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر کیمرون ڈیلپورٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔
اس سے قبل کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز نے شاندار 80 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے۔ ان کی 48 گیندوں پر مشتمل اننگز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے.
GOOD NIGHT TO ALL
BEN DUNK IS UNREAL
ANOTHER SIX
Play & win cash prizes: https://t.co/Bmz3ZQ7b62#LQvKK pic.twitter.com/8QOlQh5v7o
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020
چیڈوک والٹن نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ پانچ چھکے اور دو چوکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔
کراچی کنگز کو اننگز کے ابتدا ہی میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان صرف پانچ رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔
AMIR-ACLE!
What a gorgeous delivery to get rid of Fakhar!
Play & win cash prizes: https://t.co/Bmz3ZQ7b62#LQvKK #HBLPSL pic.twitter.com/k6JThrXEnX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020
اس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے ایلکس ہیلز آئے اور دونوں نے 60 رنز کی شراکت قائم کرکے سکور کو 70 تک پہنچا دیا۔ بابر 38 رنز بنانے کے بعد معاذ خان کا شکار بنے۔
بابر اعظم معاذ خان کی گیند پر سہیل اختر کو کیچ تھما بیٹھے۔
کیمرون ڈیلپورٹ معاذ خان کا دوسرا شکار بنے۔ وہ 15 رنز بنا کر معاذ خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
YES PLEASE
A delightful flick for six from the skipper!
Play & win cash prizes: https://t.co/Bmz3ZQ7b62
#LQvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/lVAlJzeJjv— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020
افتخار احمد ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
قلندرز کی جانب سے معاذ خان نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
THAT WAS INSANE
Could have been the best catch in HBL PSL history but it's six instead!
Play & win cash prizes: https://t.co/Bmz3ZQ7b62#LQvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/ptyWKLQWkO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020
اس سے قبل لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.
خیال ہے لاہور قلندرز رواں ایونٹ میں اب تک تین میچ ہی جیت پائے ہیں اور ان میں سے دو فتوحات دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہیں.
لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ جب کہ کراچی کنگز کی ٹیم پوئنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔
HUGE MOMENT
Sharjeel Khan is run out as the Gaddafi roars in delight!
Play & win cash prizes: https://t.co/Bmz3ZQ7b62 pic.twitter.com/AClvKLac8i
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020
کراچی کنگز کے سات میچوں کے بعد سات پوائنٹس ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سات میچوں کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پشاور زلمی آٹھ میچوں کے بعد نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
The lineups for tonight's HUGE game. It's Lahore vs Karachi, live from the Gaddafi Stadium! #LQvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/oPClFexYHg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020