Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گردو غبار کا طوفان چار دن تک جاری رہنے کی توقع‘

 مملکت کے متعدد علاقے گردوغبار کی زد میں ہوں گے۔(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بدھ گیارہ مارچ کو گرد وغبار کا طوفان شروع ہو گا جو چار دن تک جاری رہےگا۔
 مملکت کے متعدد علاقے گردوغبار کی زد میں ہوں گے۔ برفباری کا بھی امکان ہے۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ موسمیات نے ٹوئٹر پر بیان میں توقع ظاہر کی کہ ’سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گردوغبار کا شدید طوفان آئے گا۔ جس سے حد نظر معدوم ہو جائے گی‘۔

شمالی علاقوں میں  حد نظر معدوم ہو جائے گی۔(فوٹو عاجل)

 مملکت کے شمالی ،مشرقی اوروسطی علاقو ں میں برفباری کے ساتھ بارش بھی ہوگی جبکہ آئندہ جمعرات سے اتوار تک سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔
موسمیات کے ماہر سامی الحربی نے بتایا کہ’بدھ سے پندرہ مارچ تک  مملکت کے بیشتر علاقے خراب موسم کی لپیٹ میں ہوں گے‘۔

سعودی عرب کے شمالی علاقےمیں سیلاب کا بھی امکان ہے۔(فوٹوعرب نیوز)

مصر، فلسطین، لبنان، اردن اور شام میں بھی گردوغبار کاطوفان رہے گا۔ موسلا دھا ربارش ہوگی۔
سعودی عرب کے شمالی علاقے،مدینہ منورہ کے شمالی حصے اور تبوک کا موسم خاص طور پر خراب رہنے کی توقتع ہے سیلاب کا بھی امکان ہے۔

شیئر: