Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس

ایل ای ڈیز کی روشنی زیادہ ہوتی ہے، حرارت بھی خارج نہیں ہوتی (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی کے مختلف مقامات پر لگی لائٹوں کو جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کردیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کے صحنوں، چھت اور راہداریوں میں تیز روشنی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں۔

مسجد نبوی کے صحنوںمیں تیز روشنی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

مسجد نبوی میں لگائی جانے والی ایل ای ڈیز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 459 ہے جنہیں روایتی بلبوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔
نئی ایل ای ڈیز سے جہاں روشنی زیادہ ہوتی ہے بلکہ ان سے حرارت بھی خارج نہیں ہوتی جس سے نظر بھی متاثر نہیں ہوتی اور ماحول بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔

 

شیئر: