Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان

نئی قیمتوں کا اعلان کر کے بھی سعودی عرب کی پیروی کی جائیگی(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کی ابوظبی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تیل قیمتوں پر اختلاف کے سبب اپنی تیل پیداوار دس لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ابوظبی نیشنل آئل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری پیداواری صلاحیت میں اضافے کی حکمت عملی کے مطابق ہم اپریل میں اپنی یومیہ پیداوار چار ملین بیرل تک مارکیٹ کو فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

مارکیٹ کے حالات کے مطابق آئندہ قیمتوں کا تعین ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)

حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والی آئل کمپنی نے کہا کہ ہمارا ہدف تیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر یومیہ پانچ ملین بیرل کرنا ہے۔
واضح رہے تیل پیداواری ممالک کی تنظیم اوپیک کے سربراہ روس کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے معاہدوں کے تناظر میں گذشتہ روز خلیجی اتحاد کے تحت سعودی عرب نے تیل پیدوار میں لاکھوں بیرل یومیہ کا اضافہ کردیا تھا۔

تیل پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر ہدف یومیہ پانچ ملین بیرل کرنا ہے(فوٹو اے ایف پی)

سعودی عرب نے اپنی تیل پیداوار12.3ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ جس سےاس کی تیل پیداوارمیں 2.5 ملین یومیہ اضافہ ہو جائے گا۔ روس کے ساتھ قیمتوں کا مقابلہ شروع ہوجائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی فی الحال تیل کی یومیہ تقریبا30لاکھ بیرل ہے لیکن یہ گنجائش اس سال کے آخر تک 40لاکھ جبکہ دس سال کے عرصے میں 50ملین بیرل یومیہ پیداوارتک صلاحیت بڑھانے کے لیے 132بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری درکار ہے۔

متحدہ عرب امارات کی یومیہ تیل پیداوار تقریبا30لاکھ بیرل ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

اے ایف پی کے مطابق ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کا مزید یہ کہنا ہے کہ  مارچ اور اپریل میں تیل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر کے بھی سعودی عرب کی پیروی کی جائے گی۔
مارکیٹ کے حالات کے مطابق اور صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ابوظبی نیشنل آئل کمپنی جلد ہی آئندہ قیمتوں کا تعین کرکے اس کا اعلان کرے گی۔
’یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تا کہ ہمارے صارفین اس قیمت کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کی منصوبہ بندی کر سکیں۔‘

شیئر: