Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 17 نئے مریض،تعداد سو سے اوپر

وزارت صحت کے مطابق 12مریض ریاض کے آئسولیشن سینٹر میں ہیں۔(فوٹوالعربیہ)
سعودی عرب میں ہفتے کو کورونا مزید سترہ کیس سامنے آئے ہیں ۔ متاثرین  کی تعداد 103 ہوگئی۔
 یاد رہے کورونا وائرس اس وقت سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ وبائی مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ’مملکت میں جن 17 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک مریض ایران سے ہو کر آیا تھا جو اس وقت الاحسا کے قرنطینہ میں موجود ہے‘۔

چھ لاکھ 4 ہزار سے زیادہ مسافروں کا طبی معائنہ کیا جاچکا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

’دوسرامریض مقامی طور پر کورونا کا شکار ہوا جوپہلے سے کورونا میں مبتلا شخص سے میل جول رکھے ہوئے تھا‘۔
تیسرا اور چوتھا مریض اٹلی اور ایران سے ہو کر مملکت پہنچا جنہیں قطیف کے آئسولیشن سینٹرمیں رکھا گیا ہے۔
مملکت آنے والی پانچویں مریضہ ایران سے جدہ پہنچی تھی جو اس وقت قرنطینہ میں زیر علاج ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 12کیس ریاض کے آئسولیشن سینٹر میں ہیں ۔ تین سعودی شہری جو پہلے سے کورونا میں مبتلا مریض کے ساتھ رابطے میں رہے تھے بھی شامل ہیں۔

تین سعودی پہلے سے کورونا میں مبتلا مریض کے ساتھ رابطے میں رہے تھے(فوٹو عرب نیوز)

دیگر مریضوں میں ایک امریکی ، تین سعودی جو برطانیہ سے آئے تھے کہ علاوہ چار مریض امارات سے ہوتے ہوئے فرانس سے مملکت پہنچے تھے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مرض سے متعلق کسی بھی قسم کی درست معلومات اطلاعاتی سینٹر سے حاصل کی جاسکتی ہے جس کے لیے ٹول فری نمبر 937 مخصوص کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ مملکت بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں ہرسطح پر جاری ہیں۔ ہوائی اڈوں،  بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آنے والے چھ لاکھ 4 ہزار سے زیادہ مسافروں کا طبی معائنہ کیا جاچکا ہے۔

شیئر: