Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا نے مردم شماری بھی رکوا دی

محکمہ شماریات نے ابتدائی مرحلہ مکمل کرلیا تھا (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ شماریات  نے مردم شماری 2020 کا کام تا اطلاع ثانی معطل کردیا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے بچاﺅ اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
محکمہ شماریات نے مردم شماری، مکانات اور اداروں کے اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رکھی تھی۔ 

کورونا کے پیش نظرمحکمہ صحت کے حکام کی سفارش پر محکمہ شماریات نے کام روکا (فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ ’سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے سفارش کی تھی کہ مردم شماری کا حتمی مرحلہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ملتوی کردیا جائے۔‘
یاد رہے کہ محکمہ شماریات نے مردم شماری، مکان شماری اور ادارہ شماری سے متعلق ابتدائی اقدامات کرلیے تھے۔ چھ مارچ 2020 کو خاندانوں کی گنتی، مکانات اور عمارتوں پر نمبر ڈالنے کا کام مکمل ہوا تھا۔
                              
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: