15 مارچ 1877 کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوا۔ میلبورن میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 45 رنز سے شکست دی۔
دلچسپ بات ہے کہ 1977 میں ٹیسٹ کرکٹ کے سو سال ہونے کی مناسبت سے میلبورن میں منعقدہ صد سالہ ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 45 رنز سے ہرایا۔
1971میں بین الاقوامی سطح پر ون ڈے کرکٹ کی صورت میں نیا فارمیٹ متعارف ہوا تو اس کے پہلے مقابلے میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔ اتفاق کی بات ہے پہلے ٹیسٹ کی طرح پہلا ون ڈے میچ بھی میلبورن میں کھیلا گیا۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ تاریخ کی پہلی ٹیسٹ چیمپیئن شپNode ID: 427806
-
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسیNode ID: 443241
-
کرکٹ اور شاعری کے میدان کا کھلاڑیNode ID: 451431