Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی فیکٹریوں میں ماسک کی تیاری، رسد طلب سے کہیں زیادہ

سعودی فکٹریوں میں تیار ہونے والے ماسک کا خام مال بھی مقامی ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ماسک کی وافر تعداد تیار کرلی گئی ہے اور رسد طلب سے کہیں زیادہ ہے۔
سعودی وزارت تجارت نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مقامی طور پر تیار ہونے والے طبی ماسک مارکیٹ میں سپلائی کیے جارہے ہیں‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’مقامی فیکٹریوں میں تیار ہونے والے ماسک ہر قسم کے ہیں، ان کی بڑی تعداد کو مختلف شہریوں کی فارمیسیوں کو سپلائی کیا جائے گا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیار ہونے والے ماسک کا خام مال بھی مقامی ہے۔ ’یہاں تیار ہونے والے ماسک کی رسد طلب سے کہیں زیادہ ہے‘۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں ماسک اور سینیٹائزر کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر وزارت تجارت نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ماسک اور سینیٹائرز ذخیرہ کرنا یا منصوعی بحران پیدا کرنا یا زیادہ قیمت فروخت کرنا جرم ہے۔
 

شیئر: